حکومت عوام کو سستی ترین بجلی فراہم کریگی ، وزیر اعظم کی طرف سے واپڈا حکام کو ہدایات جاری کی چکی ہیں‘خواجہ عمران

بدھ 17 اگست 2016 16:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو سستی ترین بجلی فراہم کرے گی اس سلسلہ میں تمام تر توجہ دی جا رہی ہے اور وزیر اعظم کی طرف سے بھی واپڈا حکام کو ہدایات جاری کی چکی ہیں، جنہوں نے اس پر کام بھی شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ن لیگ کی حکومت کا تو کچھ نہیں بگاڑ سکی البتہ اپنا سیاسی مستقبل ضرور داوٴ پر لگا دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ انننشار کی سیاست پر چل پڑی ہے اوران کی پارٹی کے متعددرہنما بھی پریشان ہیں،گرین پاکستان منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی،اس منصوبے سے ایک کلین اور صحت مند پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں رہنماوٴں اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خاص طور پر ی ٹی آئی پچھلے تین سالوں سے سڑکوں پر انتشار پھیلانے اور یلغار کی سیاست پر چل رہی ہے ۔ چونکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے اور انہیں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس لئے وہ خود کو اور اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :