محکمہ تعلیم نے خا لی نشستوں پر اساتذہ کی بھرتی کیلئے اقدامات شروع کردیئے

بدھ 17 اگست 2016 16:50

سرگودھا۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) محکمہ تعلیم نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا میں خا لی نشستوں پر مرد و خواتین اساتذہ بھرتی کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق محکمہ تعلیم کی جا نب سے چاروں اضلاع میں پرائمری، مڈل، ہائی سکولوں کے اساتذہ کی بھرتی کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اضلاع میں خالی نشستوں کی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ چاروں اضلاع کے ایسے سکول جہاں پر مرد و خواتین اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں وہاں پر بھرتی ہونیوالے اساتذہ کو تعینات کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :