خواتین میں بریسٹ کینسر بڑھنے کی وجہ بچوں کو دودھ نہ پلانا ہے ،ڈاکٹر یاسمین

بدھ 17 اگست 2016 16:47

سرگودھا۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) خواتین میں چھاتی کا کینسر بڑھنے کی بڑی وجہ ماؤں کی جانب سے سنت نبوی کے مطابق دو سال تک بچوں کو دودھ نہ پلانا ہے ، خواتین میں چھاتی کے کینسر کی شرح میں ہر سال خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر یاسمین کنول نے نجی ہسپتال میں چھاتی کے کینسر کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماؤں کو چاہیئے کہ وہ اپنی اور بچوں کی حفاظت کیلئے کم از کم دو سال تک بچوں کو اپنا دودھ پلائیں اس سے بچے نہ صرف تندرست اور توانا ہونگے بلکہ مائیں بھی چھاتی کے کینسر محفوظ رہ سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :