نیشنل بک فاؤنڈیشن نے ڈاکٹر رشید امجد کی نئی کتاب " دکھ ایک چڑیاہے" شائع کردی

بدھ 17 اگست 2016 16:17

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) نیشنل بک فاؤنڈیشن نے ڈاکٹر رشید امجد کی اردو کی نئی کتاب " دکھ ایک چڑیاہے" شائع کردی۔ 260صفحات پر مشتمل کتاب کی قیمت 200 روپے ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل بک فاؤنڈیشن ریڈر کلب کے ممبران 55فیصد رعائت پر یہ کتاب 90روپے میں حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر رشیدامجد نے اردو ادب میں منفرد روایات کو فروغ دیا ہے ۔ کتاب میں 51کہانیا ں ہیں ۔یہ کتاب ملک بھر میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تمام کتاب گھر پر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :