کھیلیں ہی نو جو انو ں کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 16:15

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء) کھیلیں ہی نو جو انو ں کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں ، کھیلیں نو جو انو ں میں مقابلے کارجحان پیدا کر تی ہیں، نو جو انو ں کو کھیلو ں کے میدانو ں میں لا کر ہسپتالو ں کو ویر ان کیا جا سکتا ہے ، کھیلیں نو جو انوں کو مضبو ط اعصاب کا مالک بناتی ہیں ، نو جو انو ں کو کھیلوں کے مید انو ں میں لانے اور ان میں جذبہ مسابقت ابھارنے کیلئے معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ ، سلیم العقل لو گ ،سول سو سائٹی کے ارا کین اپنی قومی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں ، ، ا ن خیالات کا اظہار ڈی او سپورٹس فیصل عمر ان و ٹو نے گورنمنٹ ہائی سکول کے پلے گر اونڈ میں کرکٹ کے فائنل میچ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس مو قع پر ٹی ایس او شفقت رسول ، صالح محمد ، ریا ض و ٹو سمیت دیگر ادروں کے افسران ، اہلکاران بھی مو جو دتھے ، کر کٹ کا فائنل میچ پاکپتن گرین ، پاکپتن و ائٹ کے مابین کھیلا گیا جو کہ سخت مقابلے کے بعد پاکپتن و ائٹ نے جیت لیا ،ڈی او سپورٹس فیصل عمر ان و ٹو نے کہا کہ جس ملک کے میدان آباد ہو ں اس ملک کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں ، انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس نو جو انوں کو مختلف کھیلو ں کے بھر پو رمواقع فراہم کر رہا ہے اور نو جو ان کھیلو ں کے مقابلو ں میں اپنے جو ہر دکھا رہے ہیں، صحت مند نو جو ان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ، اور ملک وقوم کی سربلندی ان سے وابستہ ہے اور نو جو انو ں کو چا ہیے کہ وہ ملک وقوم کی تو قعات پر پورا اترنے کی نہ صرف کو شش کریں اور وہ صحت مند مشاغل کی طرف رجحان دیتے ہو ئے ملک وقوم کا نام دنیا میں سرفراز کرکے نیک نامی کمائیں ،علاوہ ازیں ڈی او سپورٹس فیصل عمر ان وٹو ، ٹی ایس او شفقت رسول نے ، سپورٹس دیپارٹمنٹ اورڈسٹرکٹ گو رنمنٹ کی طرف سے جیتنے والے کھلاڑیو ں میں پر ائز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔