ڈی سی اورحیم یارخان کاپولیس کی مددسے تجاوزات کے خلاف بھرپورمہم چلانے کاحکم

بدھ 17 اگست 2016 16:15

رحیم یارخان ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) ڈی سی اورحیم یارخان کاپولیس کی مددسے تجاوزات کے خلاف بھرپورمہم چلانے کاحکم۔

(جاری ہے)

ڈی سی اوکیپٹن(ر) ظفراقبال نے حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے شہرسمیت ضلع بھرمیں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم کوموٴثربنانے کے لیے ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے اوراسسٹنٹ کمشنرزکوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے پولیس کی معاونت سے بھرپور آپریشن کریں اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :