ملکی حالات عوامی انقلاب کی طرف جارہے ہیں ن لیگ کی حکومت عوام کو مسائل کے بھنور میں پھنسا کرامریکہ سرکار کو خوش کرنے میں مصروف ہے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 16:11

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء ) ملکی حالات عوامی انقلاب کی طرف جارہے ہیں ن لیگ کی حکومت عوام کو مسائل کے بھنور میں پھنسا کرامریکہ سرکار کو خوش کرنے میں مصروف ہے ۔ عوام محض چہروں کی نہیں بلکہ ملک میں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں موجودہ حالات میں بجلی کی قلت اورمہنگی بجلی کی فراہمی کے باعث مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی آئی ایم ایف کے ناجائزاحکامات مان کر عوام کو خود کشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

عوامی انقلاب جلد آئے گااور عوام کرپٹ حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری احسان ننھا راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا خوشحالی کی دعویدار حکومت پر ملک کے اٹھارہ کروڑعوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے‘ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود ‘ مہنگی بجلی کے باعث ملک کی ستر فیصد انڈسٹری کو نقصان پہنچ چکا ہے لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میں آنیوالا ملک مختلف النوع بحرانوں میں مبتلا ہوگیا ہے مہنگائی بے روز گاری ‘ غربت ‘دہشت گردی ن لیگ کی حکومت کے تحفے ہیں ۔ انہوں نے کہاہے کہ حکمران اس وقت تک عوام کاخون نچوڑتے رہیں گے جب تک عوام ان حکمرانوں کواقتدارکے ایوانوں سے باہرنہیں کردیتے

متعلقہ عنوان :