ضلعی محکمہ شہری دفاع کے افسران کی عدم دلچسپی ضلع بھر میں شہری دفاع کے نوجوان غیر فعال ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر ضلع بھر میں شہری دفاع کے نوجوانوں کو وسائل فراہم کیے جائیں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 16:09

پیرمحل( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء)ضلعی محکمہ شہری دفاع کے افسران کی عدم دلچسپی ضلع بھر میں شہری دفاع کے نوجوان غیر فعال ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر ضلع بھر میں شہری دفاع کے نوجوانوں کو وسائل فراہم کیے جائیں تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے موجودہ دہشت گردی کے پیش نظر بڑے بڑے شہروں میں شہری دفاع کو فعال کرکے جدید آلات فراہم کیے گئے مگر چھوٹے شہروں میں فرسٹ ایڈ،فائیر فائٹنگ سیلابی ریلے کے پیش نظر اپنی حفاظت کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا کسی قسم کا انتظام نہ کیا گیا اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عملی ورکشاپ کا انعقاد نہ کرنے کے باعث زمانہ جنگ ہو یا امن بطور رضاکار شہری دفاع مادر وطن کی حفاظت سمیت تمام دیگر امور سے نبٹنے کی صلاحیت سے محروم ہے سابق ڈی سی او نوازش علی گورایہ نے اپنی ذاتی دلچسپی سے ضلع بھر میں سول ڈیفنس کی تنظیم کو فعال بناکر ضلع بھر کے رضاکاروں اور سرکاری ملازمین کو فضائی مظاہر ہ سمیت تیراکی کی ٹریننگ دلوائی تھی اور رضاکاروں کو یونیفارم سمیت دیگر سازوسامان مہیاکیاتھا تاکہ ممکنہ سیلاب اور دیگر آفات کے پیش نظر سول ڈیفنس کے نوجوان اپنی خدمات انجام دے سکیں ان کے تبادلہ کے بعد کسی بھی ڈی سی او نے دلچسپی نہ لی جس سے ضلعی محکمہ شہری دفاع کے افسران کی عدم دلچسپی سے سول ڈیفنس کا محکمہ سفید ہاتھی بن کر رہ گیا سماجی فلاحی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ ممکنہ سیلابی ریلہ کے پیش نظر ضلع بھر میں سول ڈیفنس کو فعال بنایاجائے اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو فرسٹ ایڈ،فائیر فائٹنگ اورتیراکی کے آلات سازوسامان مہیا کیاجائے اپنی حفاظت کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی تربیت دی جائے