گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیوٹ پیرمحل کے تین طلبہ کی راہگیر لڑکی سے چھیڑ خانی لڑکی کے وارثان کی اپنے ساتھیوں کو بلاکر طلبہ کو پکڑنے کے لیے دیواریں پھلانگ کر کالج میں داخل ہوگئے

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 16:09

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء ) گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیوٹ پیرمحل کے تین طلبہ کی راہگیر لڑکی سے چھیڑ خانی لڑکی کے وارثان کی اپنے ساتھیوں کو بلاکر طلبہ کو پکڑنے کے لیے دیواریں پھلانگ کر کالج میں داخل ہوگئے ، کالج انتظامیہ کا دہشت گرد داخل ہونے کا شور اہل محلہ نے تین افراد کو پکڑکر دھنائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے مک مکا کرکے معاملہ رفع دفع کروادیااہل محلہ کا احتجاج تفصیل کے مطابق ہاؤسنگ کالونی پیرمحل میں موجود گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جس میں شام کی کلاس چل رہی تھی کہ شام کی کلاس کے تین طلبہ نے چک نمبر 662/3گ ب کی راہگیر لڑکی سے چھیڑ خانی اور فحش فقرہ بازی کی جس پر لڑکی ساتھ اس کے چچا نے فون کرکے اپنے حامیوں کو بلوالیا جنہوں نے طلبہ کا تعاقب کرتے ہوئے کالج میں داخل ہوگئے جس پر کالج میں موجود پرنسپل وقاص ،سینئر انسٹرکٹر راشد نصیر اور دیگر عملہ نے کالج میں دہشت گرد داخل ہونے کا شور مچادیا جس پر ہاؤسنگ کالونی کے مکینوں نے گھیر اڈال کر کالج میں داخل ہونے والے تین افراد کو پکڑ کر دھنائی کرکے تھانہ پیرمحل پولیس نے حوالے کردیا حقائق معلوم ہونے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مک مکاکے بعد معاملہ رفع دفع کروادیا جس پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا یادرہے کہ اسی عمارت کے ملحقہ مکان میں دہشت گرد اور ایک عورت اور دوبچے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلہ میں ہلاک ہوچکے ہیں اہل محلہ نے اس واقعہ کو دہشت گردوں کی دوبارہ کوشش سمجھ کر اپنی جان پر کھیل کر دیواریں پھلانگ کر کالج میں داخل ہونے والے افراد کو پکڑا مگر پولیس نے بغیر کسی کاروائی کے چھوڑدیا