پاناما لیکس ایشو:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت فریقین کوطلب کرلیا

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت،وزیراعظم اورپی ٹی آئی کےسینیٹر لیاقت ترکئی سمیت تمام فریقین خود یا وکیل کے ذریعے 6ستمبر تک جواب داخل کروائیں۔الیکشن کمیشن کا نوٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 اگست 2016 15:59

پاناما لیکس ایشو:الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت فریقین کوطلب کرلیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست2016ء) :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاناما لیکس ایشو پر وزیراعظم سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیاہے،وزیراعظم اپنے وکیل کے ہمراہ6 ستمبرکوپیش ہوکر جواب دیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاناما پیپرز کی درخواستوں پروزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جس میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم محمد نوازشریف،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف،اسحاق ڈا،حمزہ شہبازاورکیپٹن (ر)صفدر کوطلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سینیٹر لیاقت ترکئی کو بھی 6 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کا حکم دیاہے۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے کہ اپنے وکیل کے ہمراہ 6ستمبر تک پیش ہوکر جواب داخل کروائیں۔تاہم الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت 6ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔