غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ خوش آئند ہے ‘ارشد بیگ

بدھ 17 اگست 2016 15:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں6کروڑ 32لاکھ ڈالر کے اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی2016کے دوران 11 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاروں کیلئے بہترین ماحول کی فراہمی سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطاق جولائی 2015کے مقابلے میں6کروڑ 32لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

ارشد بیگ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چین کی جانب سے ہوئی ہے ایک سال کے دوران پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کا حجم دوگنا ہونا ملکی معاشی صورتحال کی بہتر ی کو ظاہر کرتا ہے چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ تر سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں ہورہی ہے جس سے ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں ہونے سے اور چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری ملک کو ترقی کی راہوں پرگامزن کرے گی انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں سے نصف چین کی جانب سے ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگااورحکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا جس سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :