حکومت نے ہائر ایجو کیشن کے شعبے کے لئے مجموعی طور پر 46 ارب 86 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ‘ رانا محمد ارشد

بدھ 17 اگست 2016 15:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب ر انا محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ہائر ایجو کیشن کے شعبے کے لئے مجموعی طور پر 46 ارب 86 کروڑ روپے مختص کئے ہیں ،پانچ شہروں فیصل آباد، بہاولپور،ملتان،سیالکوٹ اور رحیم یار خاں میں قائم یونیو رسٹیوں میں اضافی عمارات اور ضروری وسائل کرنے کے علاوہدیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ،سیالکوٹ میں ویمن یونیورسٹی ،آئی ٹی یونیورسٹی اور ا نجینئر نگ یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے طلباء کے وفد سے ملاقات میں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طلباء کو اعلی تعلیم کے بھر پور مواقع فراہم کر نے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور خواتین کے تعلیمی اداروں کی ترقی پر خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سکول ایجوکیشن کے شعبے کے ترقیاتی فنڈز میں 71فیصد اضافہ کرتے ہوئے56ارب76 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ملک بھر کے لئے محسن تعلیم کی حیثیت رکھتے ہیں کیوں کہ انہوں نے بلا تفریق تمام صوبوں کونوں کونوں سے تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں ذہین بچوں کیلئے انعام و اکرام کے علاوہ غیر ملکی یونیورسٹٰیوں میں داخلے اور حوصلہ افزائی کے لئے لیپ ٹاپ جیسی سکیموں پر عمل درآمد کیا ہے۔ ان اقدامات سے ایک تاریخ رقم ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :