چوہدری نثار کامیاں محمد سومرو کے اہلخانہ سے ملک فہد کے قتل پر تعزیت اور افسوس کا اظہار

بدھ 17 اگست 2016 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق چئیرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملک فہد کے قتل پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا،غمزدہ خاندان کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میاں محمد سومرو کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملک فہد کے قتل پر سوگوار خاندان سے تعزیت اور ملاقات کی اور غمزدہ خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ قتل کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔