یورپین ویجیٹیبل آئل مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 17 اگست 2016 14:34

پیرس ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) یورپین ویجیٹیبل آئل مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ۔خام پام آئل کے نرخوں میں 5-15 ڈالر فی ٹن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پام آئل کے اگست کیلئے سودے 10 ڈالر بڑھ کر 740 ڈالر فی ٹن رہے۔مارکیٹ میں ملائیشین پام آئل کے سودے 1.7 فیصد اضافے پر بند ہوئے۔اس کے علاوہ تلوں کے تیل کے یورپی سودے 2-6 یورو فی ٹن اضافے پر بند ہوئے۔