اوڈی کا اپنی گاڑیوں میں ٹریفک سگنلز سنسرز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

بدھ 17 اگست 2016 14:07

اوڈی کا اپنی گاڑیوں میں ٹریفک سگنلز سنسرز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ..

برلن ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی اوڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروانے والے ہیں جس کی بدولت ان کی گاڑیاں چوراہوں پر نصب ٹریفک سگنلز کو پڑھ سکیں گی۔یہ ٹیکنالوجی ڈرائیوروں کو بتائے گی کہ کب لائٹ سبز ہونے والی ہے اور کب سرخ لائٹ پر انھیں رکنا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے اس کا مقصد حفاظت سے زیادہ ڈرائیونگ کے وقت دباوٴ میں کمی لانا ہے۔

(جاری ہے)

اوڈی کمپنی کے مطابق وہیکل ٹو انفراسٹرکچر یا وی ٹو آئی ٹیکنالوجی یکم جون کے بعد تیار کیے جانے والے اے 4 ماڈلز میں رواں سال یکم جون سے متعارف کروائے جا چکے اور آئند سال کیو 7 ماڈلز میں متعارف کروائے جائیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ حفاظت سے متعلق اور دیگر آپریشنل معلومات وائرلس کی مدد سے ٹریفک سگنلز اور گاڑیوں میں منتقل کی جائیں گی ،یہ سیفٹی فیچر نہیں ہے اور یہ ایک آرام اور سہولت فراہم کرنے والا فیچر ہے۔کمپنی امریکاکے پانچ سے سات شہروں میں اس کو رواں سال عملی جامہ پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے ان سے پہلے کس پر عمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :