کاشتکار کیڑوں کے تدارک کیلئے سپرے ”ہالو گون نوزل“ سے کریں، ڈاکٹرفقیر حسین انجم

بدھ 17 اگست 2016 13:55

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) ضرر رساں کیڑوں پر مو ثر کنٹرول کیلئے کاشتکاروں کو سفارش کردہ زہریں مقررہ مقدار میں ہی سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کاشتکار محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کر کے مالی نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرفقیر حسین انجم ماہر شعبہ اگرانومی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کہا کہ کاشتکار کھیت میں سپرے کرنے سے پہلے پانی کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے سپرے مشین کی کیلی بریشن ضرورکریں اور سپرے کیلئے صر ف ہالو گون نوزلیں استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سپرے کرتے وقت خیال کریں کہ نقصان دہ کیڑوں کے موثر کنٹرول کے لیے پودے کے ہر حصے پر سپرے پہنچنا ضروری ہے اور ٹریکٹر سے سپرے کرتے وقت بوم کی اونچائی اتنی رکھیں کہ سپرے کی پھوار پودوں پر گرنے سے پہلے آپس میں مل جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار دوپہر کے وقت ہوا کے مخالف رخ اور بارش کے دوران سپرے ہرگز نہ کریں تاکہ سپرے کو ضائع اور کاشتکار کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔