مقبوضہ کشمیر ‘ بانڈی پورہ میں شہریوں کے قتل کیخلاف خواتین کی احتجاجی ریلی ‘بھارت مخالف مظاہرے

پولیس اور بھارتی فورسز کا وحشیانہ تشدد ‘ متعدد افراد زخمی ‘ درجنوں گرفتار

بدھ 17 اگست 2016 13:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے اجس میں خواتین نے بھارتی فوجیوں اور پویس اہلکاروں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کیخلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرے کئے ‘ پولیس اور بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ ‘ لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی خواتین نے علاقے کی سڑکوں پر مارچ کیا اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کا قتل فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع بارہمولہ کے گلشن اور نوپورہ چوکوں میں بھی بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ ضلع گاندر بل کے علاقوں کھرہامہ اور باروسہ علاقو ں میں بھی بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے جس دوران بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے گئے۔