مقبو ضہ کشمیر: بھارتی فوج کے قافلے پر حریت پسندوں کا حملہ، تین اہلکار ہلاک ، تین زخمی

بدھ 17 اگست 2016 13:01

بارہ مولہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست۔2016ء) مقبو ضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھا رتی فوج کے قافلے پر حریت پسندوں کے حملے میں دو فوجیوں سمیت تین سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق اس حملے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔بھا رتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حر یت پسندوں نے گزشتہ بارہ مولہ کے علاقے ھوجا باغ میں فوج کے قافلے پر حملہ کیا۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔‘ان کے مطابق حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔اس سے قبل گذشتہ روز مقبو ضہ کشمیر میں عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ جھڑپیں بڈگام کے علاقے میں ہوئیں اور سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔

ہلاک ہونے والے افراد پیر کو سری نگر میں ایک مظاہرے کے دوران پولیس سے تصادم میں ایک 16 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔مقبو ضہ کشمیر میں گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تشدد میں اب تک 65 افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔یہ احتجاجی لہر آٹھ جولائی کو نوجوان علیحدگی پسند رہنما برہان وانی کی فوج سے تصادم میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :