جہاز کا کیبن کریو ہر وقت اپنے ہاتھ پیچھے کیوں باندھ کر رکھتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اگست 2016 12:39

جہاز کا کیبن کریو ہر وقت اپنے ہاتھ پیچھے کیوں باندھ کر رکھتا ہے؟

اکثر مسافروں نے ہوائی سفر کرتے ہوئے محسوس کیا ہوگا کہ کیبن کریو جہاز میں چلتے پھرتے، مسافروں کو خوش آمدید اور الوداع کہتے ہوئے اپنے ہاتھ پشت پر باندھ کر رکھتا ہے۔اکثر کیبن کریو کے ہاتھ سیٹ بیلٹ کے بندھا ہونے یا موبائل فون کے بند ہونے کو چیک کرنے کے لیے بھی سامنے نہیں آتے۔کیبن کریو کے ہاتھ پیچھے رکھنے کی ایک بہت اہم وجہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ وجہ یہ ہے کہ جہاز کے ٹیک آف کرنےسے پہلے کیبن کریو کو مسافروں کی گنتی کرنی ہوتی ہے۔

یہ گنتی مسافروں کے جہاز میں سوار ہوتے وقت یا جب وہ سیٹ پر بیٹھ جائیں، تب ہوتی ہے۔مسافروں کی گنتی کے لیے جہاز کا عملہ ایک خصوصی کاؤنٹر استعمال کرتا ہے۔ پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک میں اس کاؤنٹر کو بطور تسبیح کے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جہاز کا عملہ مسافروں کی توجہ حاصل کیے بغیر ہاتھ پیچھے کیے چپ چاپ کاؤنٹر سے مسافروں کی گنتی کر رہا ہوتا ہے۔

جہاز کا کیبن کریو ہر وقت اپنے ہاتھ پیچھے کیوں باندھ کر رکھتا ہے؟