امریکی مارکیٹ میں مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 17 اگست 2016 12:05

شکاگو ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) امریکی مارکیٹ میں مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں قبل از دوپہر نومبر کیلئے سویابین کے سودے 1.75 سینٹ بڑھ کر 10.11 ڈالر فی بشل رہے جو کہ 22 جولائی کے بعد قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔امریکی محکمہ زراعت کے مطابق نجی برآمد کنندگان نے 2016-17 ء کے دوران چین کو 1,19,000 ٹن سویابین کی فراہمی کیلئے سودے کیے ہیں۔شکاگو بورڈ میں مکئی کے دسمبر کیلئے سودے 0.25 سینٹ بڑھ کر 3.37 ڈالر فی بشل رہے۔اس کے علاوہ بورڈ میں گندم کے ستمبر کیلئے سودے 0.25 سینٹ کم ہوکر 4.22 ڈالر فی بشل رہے۔

متعلقہ عنوان :