امریکا اور برطانیہ میں کوکا اور چینی کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 17 اگست 2016 12:05

نیویارک ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) امریکا اور برطانیہ میں کوکا اور چینی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک کموڈٹی ایکسچینج میں کوکا کے دسمبر کیلئے سودے 44 ڈالر (1.5 فیصد) بڑھ کر 3059 ڈالر فی ٹن رہے جو کہ 18 جولائی کے بعد نرخوں کی بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

لندن مارکیٹ میں کوکا کے دسمبر کیلئے سودے 14 پونڈ (0.6 فیصد) بڑھ 2431 پونڈ فی ٹن رہے جو کہ 13 جولائی کے بعد نرخوں کی بلند ترین سطح ہے۔

خام چینی کے نیویارک میں اکتوبر کیلئے سودے 0.28 سینٹ (1.4 فیصد) بڑھ کر 20.26 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔سفید چینی کے اکتوبر کیلئے سودے 4.2 ڈالر (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 544.5 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں روبسٹا کافی کے ستمبر کیلئے سودے 26 ڈالر (1.4 فیصد) گر کر 1775 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے جو 25 جولائی کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔اربیکا کافی کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 سینٹ (0.1 فیصد) بڑھ کر 1.4075 ڈالر فی پونڈ پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :