دھان کی فصل میں گندھک کا تیزاب استعمال کرنے کی ہدایت

بدھ 17 اگست 2016 12:04

سلانوالی۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء )ز ر عی ما ہر ین نے دھان کی فصل میں گندھک کا تیزاب استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دھا ن کی فصل میں کسی وقت بھی کم از کم دو آ بپاشیوں کے ساتھ 10لیٹر گند ھک کا تیزا ب ہر دفعہ استعما ل کریں۔

(جاری ہے)

ز مین ز یا د ہ کلر ا ٹھی ہو تو اسکی مقدار15لیٹر کر دیں ز نک کی کمی دور ہو جا ئے گی۔انہوں نے بتایا کہ پھلدا ر پو دوں میں ز نک، لو ہا، منگنیز ،یو را نیم، کلشیم، گند ھک کی ضرورت د یگر فصلوں کے مقا بلے میں کئی گنا ز یا د ہ ہوتی ہے۔ ز مین سے جلد یہ ضرورت پو ر ی نہیں ہو تی اس لیے سا ل میں کم از کم 4دفعہ 15لیٹر گندھک کا تیزا ب ہر آ بپاشی کے ساتھ استعما ل کریں ۔