جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کیمیائی زہروں کے استعمال کی ہدایت

بدھ 17 اگست 2016 12:03

سلانوالی۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) ز ر عی ماہرین نے مکئی کے کا شت کار و ں کو فی ایکڑ زیا د ہ پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کے برو قت تدار ک کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین کے مطابق مکئی کی پیداوار کا انحصار کھادو ں کے استعمال ، پانی اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر ہے۔ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے مکئی کی پیداوار 20تا 45فیصد کم ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کا شت کا ر موسمی مکئی کے کھیتوں کو فصل اگنے کے 40تا 45دن بعد تک جڑی بوٹیوں سے پا ک رکھیں ۔ اگر جڑی بوٹیوں کا بروقت تدار ک نہ کیا جا ئے تو یہ روشنی خورا ک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں ۔ جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑے اور بیماریوں کے میزبا ن پودوں کے طور پر بھی کام کرتی ہیں۔ مکئی کی فصل میں چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں باتھو، کرونڈ ،جنگلی پالک، چولائی ،اٹ سٹ جبکہ نو کیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں میں ڈیلہ اور بانسی شامل ہیں۔جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے کیمیائی زہروں کااستعمال عمل میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :