سامعہ شاہد قتل کیس، ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 اگست 2016 11:57

سامعہ شاہد قتل کیس، ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اگست 2016ء) : پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کیس میں سامعہ کے سابق شوہر چودھری شکیل اور سامعہ کے والد چودھری شاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالتی کارروائی میں پولیس کی جانب سے ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سامعہ شاہد قتل کیس کے دیگر ملزمان اور مشاورت کرنے اور اس قتل انجام دینے میں مدد کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :