ربڑ کے نرخوں میں کمی

بدھ 17 اگست 2016 11:11

ٹوکیو ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) ایشیائی مارکیٹس میں ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 1.8 ین (1.1 فیصد) گر کر 157.1 ین (1.57 ڈالر ) فی کلوگرام رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 45 یوان بڑھ کر 13100 یوان ( 1977.57 ڈالر) فی ٹن رہے۔سنگا پور ایکسچینج میں ربڑ کے ستمبر کیلئے سودے 0.9 فیصد کمی کے بعد 132.4 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :