مردان کے پٹھان یونس خان کی ٹاپ 10ٹیسٹ بلے بازوں میں دھماکے دار واپسی

muhammad ali محمد علی پیر 15 اگست 2016 21:37

مردان کے پٹھان یونس خان کی ٹاپ 10ٹیسٹ بلے بازوں میں دھماکے دار واپسی

دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین15اگست۔2016ء ) مردان کے پٹھان یونس خا ن نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10بلے بازوں میں دھماکے دار واپسی کرڈالی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اوول ٹیسٹ میں 218رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے یونس خان 11ویں سے 5ویں نمبر پر آگئے ہیں، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پہلے ، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے ، کیوی کپتان ولیمسن تیسرے ، پروٹیز ہاشم آملہ چوتھے ، آسٹریلیا کے ایڈم ووجز چھٹے ، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز ساتویں ، بھارت کے اجنکا رہانے آٹھویں ،نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نویں اورانگلش کپتان کک دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستانی قائد مصباح الحق کا رینکنگ میں 12واں، اسد شفیق کا 15واں اور سرفراز احمد کا 19واں نمبر ہے ۔باؤلنگ میں جیمز اینڈرسن پہلے ، ایشون دوسرے ، ڈیل سٹین تیسرے ،سٹورٹ براڈ چوتھے اور یاسر شاہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے ، بھارت دوسرے ، پاکستان تیسرے ،انگلینڈ چوتھے ،نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے ، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے ۔