نیشنل بینک آف پاکستان کا کال سینٹرسروسز کے حوالے سے ورچوئل ورلڈ کے ساتھ سے معاہدے پر دستخط

پیر 15 اگست 2016 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) نیشنل بینک آف پاکستان اور ورچوئل ورلڈ (TRG )نے کال سینٹر کی خدمات کے حصول کیلئے کراچی میں 03 سالہ معاہدے پر دستخط کیے۔نیشنل بینک آف پاکستان اورورچوئل ورلڈ دسمبر 2012 ء سے ہی اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ یہ معاہدہ کال سینٹرز کی خدمات کی توسیع ہے جو پہلے سے ہی ورچوئل ورلڈ (TRG) فراہم کر رہا ہے۔

دونوں کمپنیز اِس بات پر متّفق ہیں کہ ملک بھر کے نیشنل بینک آف پاکستان کے صارفین کو غیر معمولی کال سینٹر سروسز فراہم کی جائیں۔ دونوں کمپنیز اِس بات پر بھی متّفق ہیں کہ صارفین کو کال سینٹر سروسز کی ترجیحی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔نیشنل بینک آف پاکستان اور ورچوئل ورلڈ(TRG) کااسٹریجک اتحاد صارفین کو زبردست خدمات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر بات کرتے ہوئے EVP/ڈیویژنل ہیڈ- آپریشن گروپ محسن فرقان نے کہا ’’ آسمان ہماری حد ہے!!‘‘ نیشنل بینک آف پاکستان ہمیشہ اپنے حریفوں اور ایسے اداروں پر کڑی نگاہ رکھتا ہے جو اپنے ضابطوں، طرزِ عمل،حکمتِ عملی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بناتے ہیں ، ہمارا ہدف ہے کہ ہم ہر حوالے سے خاص کر خدمات کی فراہمی میں رہنما حیثیت اختیار کریں۔

اِس سوچ پرعمل پیرا ہونے سے نیشنل بینک آف پاکستان اِس قابل ہوگا کہ وہ اپنے صارفین کی مزید بہتر اور مؤثر انداز میں خدمات فراہم کرے اور قوم کے بینک کے طور پر نیشنل بینک آف پاکستان کے تشخص کو بہتر بنائے اور نیشنل بینک آف پاکستان کے کال سینٹر زکی خدمات کو بھی بہتر بنائے ‘‘۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے CEO ورچوئل ورلڈ پاکستان(TRG) ندیم الٰہی نے کہا کہ ’’ ورچوئل ورلڈ نہ صرف IT کی خدمات فراہم کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی کمپنی ہے بلکہ دنیا بھر میں معروف برانڈز کیلئے کاروبار کے عمل میں حصول ِ خدمات کے حل فراہم کرنے میں رہنما کی حیثیت رکھتی ہے ۔

دستخط کی تقریب میں SVP - آپریشنز گروپ سیّد خر ّم حُسین، VP انیب ولایت اور ورچوئل ورلڈ(TRG) کے سینئر منیجر آصف محمود بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :