اوول ٹیسٹ میں تاریخ فتح،وزیر اعظم نواز شریف کا مصباح الحق کو فون،مبارکباد دی

پیر 15 اگست 2016 19:03

اوول ٹیسٹ میں تاریخ فتح،وزیر اعظم نواز شریف کا مصباح الحق کو فون،مبارکباد ..

اسلام آباد /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے اوول ٹیسٹ میں تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دی ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار فتح حاصل کرکے قوم کو تحفہ دیاہے۔آخری ٹیسٹ میں یونس خان اور یاسر شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ٹیم ورک سے شاندار کارکردگی پر تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جیت نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ، اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے وزیراعظم کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہنے پران کا شکریہ ادا کیا ۔ مصباح الحق کا کہنا تھاکہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں یوم آزادی کے موقع پر کامیابی پوری ٹیم کو کارنامہ ہے۔ وزیر اعظم اور قوم کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پر ٹیم میں نیا ولولہ پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :