پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار،کے ایس ای 100 انڈیکس 40000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور گیا

پیر 15 اگست 2016 18:36

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار،کے ایس ای 100 انڈیکس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 122.88 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40030.52 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں47 ارب 74 کروڑ 48 لاکھ 18 ہزار 507 روپے کا اضافہ ہوا تاہم خرید و فروخت میں 6 کروڑ 11 لاکھ 88 ہزار 290 حصص کی مندی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 46 کروڑ 11 لاکھ 89 ہزار 32 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجوعی طور پر 517.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 40000 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 122.88 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40030.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 33.50 پوائنٹس کی تیزی سے 22920.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 159.40 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 335.15 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس99.01 پوائنٹس کی کمی سے 17077.76 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 224.96 پوائنٹس کے اضافے سے 15827.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آل شیئر اسلامک انڈیکس 148.17 پوائنٹس کی تیزی سے 18726.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 228 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 145 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 171.89 روپے کے اضافے سے 7631.89 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح مری بیروریج کے حصص کی سودے بھی 39.70 روپے کی تیزی سے 844 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 34 روپے کی مندی سے 1307 روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت بھی 20 روپے کی کمی سے 520 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 76 لاکھ 68 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.82 روپے سے شروع ہو کر 8.62 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان موٹرز کے 1 کروڑ 52 لاکھ 53 ہزار حصص کے سودے 21.49 روپے سے شروع ہو کر 21.67 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 21 کروڑ 63 لاکھ 85 ہزار 290 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 62 کروڑ 2 لاکھ 106 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 79 کھرب 58 ارب 29 کروڑ 33 لاکھ 56 ہزار 543 روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 6 ارب 3 کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار 50 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :