پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن نے کرکٹ میچ میں ہائی کمیشن کی ٹیم کو شکست دیدی

پیر 15 اگست 2016 18:33

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن نے کرکٹ میچ میں ہائی کمیشن کی ٹیم کو شکست دیدی پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور پاکستان ہائی کمیشن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیا ن بیسٹ آف تھری میچ کھیلا گیاجوپاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن نے 2-1سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہائی کمیشن کے کھلاڑیوں میں ہائی کمیشن نجم الثاقب کپتان،ڈاکٹر منظور،ناصر محمود اعوان،قمرزمان،جمیل گجر،فہیم شبیر، رستم بٹ اور دیگر شامل تھے،پاکستان سا?تھ افریقہ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں زاہد چوہان،زاہد زمان،چوہدری زمان،چودھری نشاط،امانت تارڑ،راجہ شہزاد،شاہد چوہان شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :