سام سنگ الیکٹرانکس کی انٹر پرائز ایس ایس ڈی مارکیٹ میں پہلی درجہ بندی

پیر 15 اگست 2016 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء ) سام سنگ الیکٹرانکس نے مختلف تجزیاتی فرمز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے تحت کارپوریٹ ڈیٹا سینٹرز میں استعمال ہونے والی انٹر پرائز سولڈ اسٹیٹ ڈرائیو کی سپلائی میں دنیا کی نمبر ون کمپنی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ وائیڈ سولڈ اسٹیٹ اسٹوریج کوارٹرلی اپ ڈیٹ کی آئی ڈی سی رپورٹ CY 1Q16, ظاہر کرتی ہے کہ سام سنگ نے امسال کی پہلی سہہ ماہی میں انٹر پرائز ایس ایس ڈی سیلز میں لیڈگ پوزیشن حاصل کی ،آئی ڈی سی ڈیٹا کے مطابق سام سنگ کی اس سہہ ماہی کی کارکردگی 32.4فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران یہ 16.9فیصد رہی تھی،سال2015کی چوتھی سہہ ماہی میں ایس ایس ڈی سیلز میں سام سنگ کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جہاں سام سنگ نے اپنے مد مقابل کمپنیوں کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے 22فیصد مارکیٹ شیئر پر اجارہ داری قائم رکھی جبکہ آئی ڈی سی رپورٹ کے مطابق سال2015کے دوران سام سنگ کا مارکیٹ شیئر 20.6فیصد رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :