کاروباری برادری الیکٹرانک آئی فارم کے بارے میں کچھ تحفظات رکھتی ہے جنہیں دور کرنا اشد ضروری ہے ‘محمد ارشد

تاجر معاشی ترقی کے لیے حکومتی کی مدد کرنا چاہتے ہیں مگر ضروری ہے کہ پہلے حکومت ان کے مسائل حل کرے‘صد ر لاہور چیمبر

پیر 15 اگست 2016 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء ) لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشدنے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ الیکٹرانک آئی فارم کو مکمل طور پر نافذ کرنے سے قبل کاروباری برادری کو اس سلسلے میں شعور و آگہی اور معلومات دے تاکہ یہ قدم ناکامی سے دوچار نہ ہو اور مطلوبہ نتائج دے سکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری الیکٹرانک آئی فارم کے بارے میں کچھ تحفظات رکھتی ہے جنہیں دور کرنا اشد ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو پہلے ہی ہائی ویلیوایشن، ٹیکسوں و ڈیوٹیوں کی زیادہ شرح اور ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کا سامنا ہے ۔ ایسے میں اگر الیکٹرانک آئی فارم کو زبردستی نافد کردیا گیا تو مزید مسائل پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹرز کو الیکٹرانک اور مینول دونوں ذرائع سے پراسیجر مکمل کرنے کی اجازت دی جائے وگرنہ کاروباری سرگرمیوں کو دھچکا لگے گااور امپورٹرز اپنے امپورٹ سے متعلقہ کام مکمل نہیں کرپائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تاجر معاشی ترقی کے لیے حکومتی کی مدد کرنا چاہتے ہیں مگر ضروری ہے کہ پہلے حکومت ان کے مسائل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو الیکٹرانک آئی فارم زبردستی نافذ کردیتا ہے تو اس سے ایماندار امپورٹرز کی حوصلہ شکنی اور سمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے توقع ظاہر کی کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تب تک امپورٹرز کو مینول اور الیکٹرانک دونوں طریقوں سے درآمدی پراسیجر مکمل کرنے کی اجازت دے گا جب تک تاجروں کو اس سلسلے میں مکمل آگاہی نہیں ہوجاتی۔

متعلقہ عنوان :