وزیر اعلیٰ سندھ جشن آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حیدری بلوچ نے اپنے نام کرلیا
پیر 15 اگست 2016 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) کمشنر کراچی کے زیر اہتمام محکمہ کھیل سندھ اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پیپلز اسٹیڈیم لیاری پر کھیلے جانے والے وزیر اعلیٰ سندھ جشن آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں حیدری بلوچ نے مد مقابل لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کو 2-1سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا آغاز سے کیا پہلے ہاف کے اختتام تک حیدر بلوچ کو 2-0سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں لیاری لیبر سینٹر نے ایک گول کرکے مقابلہ 2-1کردیا جو کہ کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی سفارش پر پیپلز اسٹیڈیم لیاری میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ،اسٹیڈیم میں موجود شائقین فٹ بال سے خطاب کرتے ہوئے زویر اعلیٰ سندھ نے لیاری میں کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ انجینئرنگ کالج کے قیام کا عوامی مطالبے پر جلد عمل کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں بلدیہ اعظمیٰ کراچی کے زیر انتظام پیپلز اسٹیڈم پر گراؤنڈ کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیڈیم کو عالمی اسٹینڈرز کے مطابق مکمل گراسی کرنے کے احکامات دیئے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا اس موقع پر جواں سال وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ میں کھیلوں کے شعبوں کو فعال اور کھلاڑیوں کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا انہوں نے کہاکہ لیاری ہمارا گھر ہے اور ہمیں خوشی ہے لیاری کے نوجوانوں میں کھیلوں کے ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے تقریب میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر ، صوبائی زیر مکیش چاؤلہ ،اراکین صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری ،شاہینہ ناز بلوچ ،سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ نادیہ گبول ،کمشنر کراچی اعجاز احمد خان اور دیگر موجود تھے،جبکہ نظامت کے فرائض معروف اسپورٹس آرگنائزر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے انجام دیئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.