یونس خان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے تین ٹیسٹ میچز میں سکور کرنے میں درپیش مشکلات پر شدید تکلیف ہو رہی تھی،اسلئے پاکستانی بلے باز کو فون کرنے کا فیصلہ کیا، سابق بھارتی کپتان اظہر الدین

پیر 15 اگست 2016 17:32

یونس خان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے تین ٹیسٹ میچز میں سکور کرنے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا کہنا ہے کہ انہیں یونس خان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے تین ٹیسٹ میچز میں رنز سکور کرنے میں درپیش مشکلات پر شدید تکلیف ہو رہی تھی جس کے باعث انہوں نے پاکستانی بلے باز کو فون کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اظہرالدین کا کہنا تھا یونس خان میرا بہت اچھا دوست ہے جس سے اکثر ملاقات رہتی ہے حالیہ انگلینڈ سیریز میں مجھے یونس خان کو رنز کے لئے جدوجہد کرتا دیکھ کر بہت تکلیف ہو رہی تھی اسی وجہ سے میں نے اسے فون کر کے کریز پر کھڑا رہنے کا مشورہ دیا اور یونس نے میرا مشورہ قبول کیا اور نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

متعلقہ عنوان :