امپائر کے فیصلے پر تنقید،ایلکس ہیلز کے بعد انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ پر بھی جرمانہ عائد

ایلکس ہیلز کے آؤٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے سوالات اٹھانے پر انگلش فاسٹ باؤلر پر جرمانہ کیا گیا

پیر 15 اگست 2016 17:30

امپائر کے فیصلے پر تنقید،ایلکس ہیلز کے بعد انگلش فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ایلکس ہیلز کے آؤٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے سوالات اٹھانے پر انگلش فاسٹ بالر اسٹورٹ براڈ پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اوول میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے اور آخری ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ نے ایلکس ہیلز کا عمدہ کیچ لیا لیکن ہیلز نے اس پر شکوک کا اظہار کیا جس پر تیسرے امپائر سے مدد طلب کی گئی۔

ہیلز کا ماننا تھا کہ یاسر شاہ کے کیچ کرنے سے قبل گیند زمین سے ٹکرا چکی تھی لیکن مناسب ری پلے دستیاب نہ ہونے کے سبب امپائر نے ہیلز کو آٹ قرار دیا۔ ہیلز نے پویلین واپسی پر تھرڈ امپائر کے کمرے کا رخ کیا اور ان سے اس فیصلے پر استفسار کیا اور آئی سی سی کے مطابق کمرے سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے غلط الفاظ کا استعمال کیا اور اس حرکت پر ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ڈیلی مِرر کے نمائندے ڈین ولسن نے ٹوئٹ کی تھی کہ یہ آٹ ہے، ری پلے سے واضح نہیں تھا لیکن امپائر نے اسے آٹ قرار دیا'۔ تاہم جمعرات کو کھیل ختم ہونے کے بعد براڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے اس کے جواب میں کہا کہ ری پلے واضح نہیں تھا، کیا آپ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں؟ اوول ٹیسٹ کے میچ ریفری رچر رچرڈسن نے براڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ 30 سالہ براڈ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کو توڑنے کے مرتکب قرار پائے جہاں انہوں نے عوامی سطح پر ایک انٹرنیشنل میچ میں کیے گئے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :