بمبئی چاوٴپاتی کا ڈولمین مال طارق روڈ پر دوبارہ آغاز کردیا گیا

آزادی کے دن کے موقع پر دوسرے بمبئی چاوٴپاتی کے اجرا پر بہت پرجوش ہیں،نعیم انور چیف ایگزیکٹو

پیر 15 اگست 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء)کریسنٹ اسٹار فوڈز کی ٹیم نے اس اتوار طارق روڈ پر واقع ڈالمین مال میں اپنے بمبئی چاوٴپاتی آوٹ لیٹ کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے یومِ آزادی منایا۔ افتتاح کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس کے بعد پاکستان کی 69ویں سالگرہ کی مناسبت سے قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کریسنٹ اسٹار فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نعیم انور نے کہا کہ ہم اس آزادی کے دن کے موقع پر اپنے دوسرے بمبئی چاوٴپاتی کے اجرا پر بہت پرجوش ہیں۔

تقریباً ایک ماہ قبل ڈولمین مال کلفٹن میں ہمارے پہلے اسٹور کے کامیابی سے دوبارہ آغاز کے بعد ہم مزید وسیع پیمانے پر صارفین کو اپنا نیا مینیو پیش کرنے پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

مہمانوں میں کراچی کے امراء اور بڑی سماجی شخصیات شامل تھیں جن کی سگنیچر چٹخارہ، حیدرآبادی ہانڈی، چکن چیز کباب، پالک پنیر، شاہی کھیر اور مزید کئی انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔

بمبئی چاوٴپاتی ایک بے مثال مینیو پیش کرتا ہے۔ اس کا مینیو اصل پاکستانی ذائقے کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ گھر کے بنے کھانوں کا بہترین متبادل ہے۔کریسنٹ اسٹار فوڈز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر حنیف داوٴد نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ" بمبئی چاوٴپاتی کے دوبارہ آغاز کی حکمت عملی کو جاری رکھتے ہوئے ہم فخریہ طور پر ڈولمین مال طارق روڈ پر خوشی کیلئے کھانوں کی نئی تراکیب، کوالٹی کے نئے معیار اور برینڈ کی از سرنو نئی شکل پیش کرتے ہیں۔

کریسنٹ اسٹار فوڈز کی ٹیم کی جانب سے ہر کسی کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری نظریں مستقبل میں اپنے صارفین کو لذیذ دیسی کھانے پیش کرنے پر مرکوز ہیں۔کریسنٹ اسٹار فوڈز نے صارفین کی آرا کی بنیاد پر بمبئی چاوٴپاتی کا مینیو ازسرنو تیار کیا ہے جس کا مقصد اپنے گاہکوں کی زبان کو نت نئے ذائقوں سے لطف اندوز کرانا ہے۔بمبئی چاوٴپاتی اپنے بہترین دیسی کھانوں کے ساتھ ساتھ برق رفتار سروس کیلئے بھی مشہور ہے۔ متحدہ عرب امارات کی یہ مشہور فوڈ چین دیسی کھانے بھی فاسٹ فوڈ کی طرح پیش کرتی ہے جو جنوبی ایشیائی صارفین کیلئے نیا اور انوکھا تصور ہے۔ اس نے چاٹ اور دیگر پنجابی کھانوں کی وسیع رینج کی بدولت بھی نام کمایا۔