سالگرہ منانے کا انوکھا انداز۔ ویڈیو لاگر نے 500 پاؤنڈ وزنی آئی فون کیک تباہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اگست 2016 16:41

سالگرہ منانے کا انوکھا انداز۔ ویڈیو لاگر نے 500 پاؤنڈ وزنی آئی فون کیک ..

سکرامنٹو۔ ایک ٹیکنالوجی ویڈیو لاگر، جو زیادہ تر سمارٹ فونز توڑنے کے حوالے سے مشہور ہے، نے سالگرہ پر 500 پاؤنڈز وزنی کیک تباہ کر دیا۔ٹارس ماکسیموک المعروف ٹیک ریکس نے اپنی سالگرہ پر کیمرہ پکڑا اور ایک دوسری عورت کو بھاگ کر کیک پر جمپ لگا کر گرنے کو کہا۔

(جاری ہے)

جمپ لگانے کے دوران لڑکی کیک پر گر گئی، جس سے کیک خراب ہوگیا۔ 230 کلوگرام وزنی کیک بالکل آئی فون کی شکل میں بنایا گیا تھا۔ویڈیو لاگر نے بعد میں کیک کے ٹکڑے کر بھی ثابت کیا کہ یہ کیک اصل تھا۔