مرکزی بینک نے 80.5ارب یوآن مارکیٹ میں جھونک دیئے

پیر 15 اگست 2016 16:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء ) چین کے مرکزی بینک نے مارکیٹ میں لیکویڈٹی کو برقراررکھنے کیلئے 80.5ارب یوآن (12.12امریکی ڈالر )گذشتہ روز مارکیٹ میں جھونک دیئے ، بینک آف چائنا نے سات دن کے ذخائر کے ذریعے 123ارب یوآن منی مارکیٹ میں جھونک دیئے ، اس عمل سے مرکزی بینک دیگر بینکوں سے ایک معاہدے کے تحت سکیورٹیز خریدتا ہے اورمستقبل میں واپس فروخت کردیتا ہے ، یہ رقم 2.25فیصد منافع کے ساتھ دی گئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر کے 125ارب یوآن اور مرکزی بینک کے 75.5ارب یوآن کے بلوں کی میعاد پوری ہونے پر پیپلز بینک آف چائنا نے موثر طورپر 80.5ارب یوآن مارکیٹ میں جھونک دیئے �

(جاری ہے)