یونس خان نے ڈبل سنچری بنانے کے دوران ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پیر 15 اگست 2016 15:29

یونس خان نے ڈبل سنچری بنانے کے دوران ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین15اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے کے دوران ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ڈبل سنچری سکور کرنے کے ساتھ ہی یونس خان ان 4کھلاڑیو ں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے 35برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد 5مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں 150سے زائد رنز سکور کیے ہیں۔اس فہرست میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں سر ڈان بریڈ مین ، گراہم گوچ اور برائن لارا شامل ہیں ۔