شارک کی عمر 400 سال تک ہو سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اگست 2016 15:16

شارک کی عمر 400 سال  تک ہو سکتی ہے

قطب شمالی کے گہرے سرد پانیوں میں موجود گرین لینڈ شارک کی عمر کئی صدیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ یہ شارک ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں میں سب سے طویل عمر رکھتی ہے۔
بھورے رنگ کی شارک، جن کا نام گرین لینڈ پر رکھا گیا ہے، کی عمر 400سال ہو سکتی ہے جو اسے طویل عمر والے جانوروں میں سر فہرست بنا تی ہے۔
جریدے سائنس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی ماہرین حیاتیات اور طبیعات دانوں کی ا یک ٹیم نے موجودہ دور میں مر نے والی 28 مادہ شارکس کو ایک نئی ٹیکنالوجی سے تجزیہ کیا، جس کے دوران ماہرین نے ان کی آنکھوں میں موجود ٹشوز استعمال کیے۔

اس تحقیق سے پتہ چلا کہ 28 میں سے 8 کی عمر 200 سال سے زیادہ ہے جبکہ دیگر کی عمر 300 سال سے بھی زیادہ ہے۔اس سے پہلے طویل ترین عمر کا ریکارڈ bowhead وہیل کے پاس تھا، جو 211 سال کا تھا۔

(جاری ہے)


جو سب سے طویل عمر کی گرین لینڈ پائی گئی ہے، اس کی عمر 392 سال تھی۔4سال پہلے پکڑی جانے والی اس شارک کی لمبائی 16.5 فٹ(5میٹر) تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شارک کی عمر کی کیلکولیشن میں 120 سال کی غلطی ہو سکتی ہے، جو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے اگر 392 سے 120 سال نکالے جائیں تب یہ بھی عمر 272 سال بنتی ہےجبکہ اضافہ کرنے پر یہ عمر 500سال سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے یعنی یہ شارک 1500 اور 1740 کے درمیان اور متوقع طور پر 1620 میں پیدا ہوئی تھی۔

دونوں صورتوں میں ہی گرین لینڈ شارک دنیا کی طویل ترین عمر پانے والی شارک ہے۔