سندھ کے وزیر کھیل نے اپنے پنجابی ہم منصب کو چیلنج کردیا

پیر 15 اگست 2016 15:03

سندھ کے وزیر کھیل نے اپنے پنجابی ہم منصب کو چیلنج کردیا

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین15اگست۔2016ء )سندھ کے وزیر کھیل نے اپنے پنجابی ہم منصب کو چیلنج کردیا۔صوبائی وزیر کھیل سرداربخش مہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا کوئی بھی منسٹر فٹ ہے تومیرے 50پش اپس کا سامنا کرلے ،خطروں کا کھلاڑی ہوں ،چیلنج سے گھبراتا نہیں ہوں ،خود بھی فٹ ہوں اورسارے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے وزیر کھیل سندھ سردار بخش مہر کا چیلنج قبول کرلیا ہے ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے فوجی ٹرینرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ میچ جیت کر پش اپس لگائیں گے ، کھلاڑیوں نے تو لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد اپنا وعدہ پورا کیا اور اب لگتا ہے کہ ان کی دیکھا دیکھی سیاستدان بھی پش اپس لگائیں گے ۔