یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں شاندار اننگز کا کریڈٹ اظہرالدین کو دیدیا

پیر 15 اگست 2016 14:27

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں اپنی شاندار اننگز کا کریڈٹ بھارت کے سابق کپتان اظہرالدین کو دے دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میچ سے قبل مجھے اظہر الدین کی فون کال موصول ہوئی، انھوں نے میری بیٹنگ کے حوالے سے بات کی اور مجھے کریز میں ہی رہ کر کھیلنے کا مشورہ دیا، میں دوسرے لوگوں پر اعتماد کرتا ہوں اور اس سے مجھے کافی فائدہ ہوا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 218 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے اوول ٹیسٹ 10 وکٹوں سے جیتا۔