پاکستان،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،جوروٹ ٹاپ اسکورر، کرس ووکس ٹاپ وکٹ ٹیکر رہے

پیر 15 اگست 2016 14:20

پاکستان،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز،جوروٹ ٹاپ اسکورر، کرس ووکس ٹاپ وکٹ ٹیکر ..

اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے جو روٹ 512 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ مین آف دی سیریز کرس ووکس نے پاکستانی بیٹسمینوں کو پوری سیریز میں پریشان کیے رکھا۔ وہ26 وکٹیں لے کر سیریز کے ٹاپ بولر رہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز میں بلے بازوں کی پہلی ٹاپ تھری پوزیشنز پر انگلش بیٹسمین قابض رہے۔

جو روٹ چار ٹیسٹ میں 512 رنز بناکر رہے سیریز کے ٹاپ اسکورر الیسٹر کک 423اور جونی بیئرسٹو366رنز بناکر دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے۔ پاکستان کے ٹاپ اسکورر اور چوتھے نمبر پر یونس خان کا نمبر ہے۔ انھوں نے چار ٹیسٹ میں اڑتالیس کی اوسط سے340 اسکور کیے۔ معین علی نے 316 رنز بناکر پاکستانی بولرز کو پریشان کیے رکھا۔

(جاری ہے)

اظہر علی نے295، مصباح الحق نے282 اور اسد شفیق نے 274رنز اسکور کیے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد چار ٹیسٹ میں بتیس کی اوسط سے 193 رنز ہی بناسکے۔انگلش بولر کرس ووکس پوری سیریز میں چھائے رہے۔ چار سو پینتیس رنز دے کر 26کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور انگلینڈ کے مین آف دی سیریز رہے۔ کرس ووکس نے ایک سیریز میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ وکٹیں لینے کاریکارڈ بنا لیا ہے۔ پاکستان کے یاسر شاہ چالیس کی اوسط سے19 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ سہیل خان نے دو ٹیسٹ کھیل کر ہی تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ فاسٹ بولر نے دو ٹیسٹ میں پچیس کی اوسط سے 13 شکار کیے۔ اسٹیورٹ براڈ نے چار ٹیسٹ میں 13اور محمد عامر نے 12 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

متعلقہ عنوان :