چین ، کہیں بارش ، طوفان اور کہیں شدید گرمی

شہریوں کو بارش ، طوفان،گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت

پیر 15 اگست 2016 13:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) چین کے محکمہ موسمیات نے شان ژی ،ہیبی ،منگولیا اور شانگ ڈانگ کے بعض علاقوں میں آئندہ چار روز کے دوران شدید بارشوں اور طوفان کی پیشنگوئی کی ہے ، ان علاقوں میں 130ملی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ہینان اور یونان کے بعض علاقوں کے لئے بھی موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ چین کے بعض علاقوں سچوان ڈیلٹا ، شان ژی کے بعض علاقوں دریائے یانگٹ ژی اوردریائے ہو آئی کے بعض علاقوں میں آئندہ تین روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ، ان علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی حکام نے لوگوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ بارش ، طوفان اور گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :