موجودہ حالات میں ہمیں بچوں کا حوصلہ بڑھانا اور انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ شرمین عبید

پیر 15 اگست 2016 13:39

موجودہ حالات میں ہمیں بچوں کا حوصلہ بڑھانا اور انکی حوصلہ افزائی کرنی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) پاکستان کی پہلی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر شرمین عبید نے کہا ہے کہ آج کے دور میں بہادر بچوں کے متعلق کہانیوں پر مبنی فلمیں وقت کی ضرورت ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم آج کے دور کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی کہانیوں کا انتخاب کریں جس میں ہمت اور جرائت مندی کا اجاگر کیا گیا ہو۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کے بچے بہت بہادر ہیں وہ دہشت گردی کے اس ماحول میں بھی اپنی تعلیم پر پوری توجہ دے رہے ہیں، ہمیں نئی نسل میں ایسا شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہمت اور بہادری کا جذبہ پیدا ہو۔ شرمین عبید نے کہا ہمیں بچوں کا حوصلہ بڑھانا چاہیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی بہادری سے گزار سکیں ۔

متعلقہ عنوان :