ریو اولمپکس ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں اینڈی مرے نے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا

پیر 15 اگست 2016 13:15

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں اینڈی مرے نے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 3-1 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان کے کائی نیشیکوری نے سپین کے رافیل نڈال کو 2-1 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :