سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کھیلا جائیگا

پیر 15 اگست 2016 13:14

سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 21 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، دوسرا ایک روزہ میچ 24 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا، تیسرا ایک روزہ میچ 28 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا، چوتھا ایک روزہ میچ 31 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 4 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔

دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ 6 ستمبر کو پالے کیلی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹی 20 میچ 9 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا-

متعلقہ عنوان :