ہالی ووڈ‘ اینی میٹڈ فلم’ دی لیگو بیٹ مین مووی‘ کا نیا کلپ جاری

پیر 15 اگست 2016 13:12

ہالی ووڈ‘ اینی میٹڈ فلم’ دی لیگو بیٹ مین مووی‘ کا نیا کلپ جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست۔2016ء) ہالی ووڈ کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’ دی لیگو بیٹ مین مووی‘ کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

کرس میک کے کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں وِل ا?رنیٹ،روساریو ڈوسن،رالف فینس،مائیکل کیرا اور ماریہ کارے سمیت دیگر شامل ہیں۔ گراہم اسمتھ کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 10فروری 2017کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔