آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے‘فلم سٹار صائمہ نور

پیر 15 اگست 2016 13:04

آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے‘فلم سٹار صائمہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست۔2016ء) فلم سٹار صائمہ نور نے کہا کہ آئٹم سانگ پردہ اسکرین کی ضرورت بن چکا ہے‘ اسی لیے بالی ووڈ کی طرح پاکستانی فلموں میں بھی اس کا رواج پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ جس فنکار میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ اس کو ایک چیلنج یا جاب سمجھ کر لے گا، اگر کسی کو کچھ نہیں آتا تو وہ سوائے خامیاں نکالنے کے اور کیا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستانی فلم انڈسڑی کو مضبوط کر نا ہوگا اسکے بغیر ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے ۔