تھیٹر کی بقا کے لئے سینئر فنکاروں کو آگے آنا ہوگا ‘خالد معین بٹ

پیر 15 اگست 2016 13:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست۔2016ء) اداکار و ہدایتکار خالد معین بٹ نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقا کے لئے سینئر فنکاروں کو آگے آنا ہوگا ،دورحاضر کا کمرشل تھیٹر اس قابل نہیں کہ اسے پوری فیملی کے ساتھ دیکھا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بیہودہ رقص اور غیر اخلاقی جگتوں نے تھیٹر کی شکل بگاڑ کررکھ دی ہے ،اب ڈرامے میں کہانی نام کی کوئی چیز با قینہیں رہی ،فیملی کھیل صرف سرکاری ڈرامہ ہالوں میں پیش کیے جاتے ہیں ۔ خالد معین بٹ نے کہا کہ بطور ہدایتکار کوشش کررہا ہوں کہ اصلاحی اور معیاری ڈرامہ عوام کیلئے پیش کروں جس کیلئے چند سینئر فنکاروں اور دوستوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے جو حقیقی اور اصل ڈرامہ کو واپس لانے میں میراسا تھ دے رہے ہیں۔